6 جولائی، 2017، 3:01 PM

ترکی کی شامی مہاجرین کو ملک سے نکالنے کی دھمکی

ترکی کی شامی مہاجرین کو ملک سے نکالنے کی دھمکی

ترکی کے وزير اعظم نے شامی مہاجرین کو دھمکی دی ہے اگر انھوں نے ترکی میں کسی قسم کی کوئی غیر قانونی حرکت کی تو انھیں ترکی سے نکال دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے ہمیشہ شامی مہاجرین کی میزبانی پر فخر و غرور کیا ہے لکن اب ترکی کے وزير اعظم بنعلی ایلدرم  نے شامی مہاجرین کو دھمکی دی ہے اگر انھوں نے ترکی میں کسی قسم کی کوئی غیر قانونی حرکت کی تو انھیں ترکی سے نکال دیا جائے گا۔

ترک وزير اعظم نے انقرہ میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو مہاجرین ریڈ لائنوں سے عبور کریں گے انھیں قانون کا سامنا کرنا پڑےگا اور اگر ضروری ہوا تو انھیں ترکی سے بھی نکال دیا جائے گا اور کسی کو اس اقدام  کے بارے میں شک نہیں کرنا چاہیے۔

News ID 1873683

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha